9. باب: بعد استبرأ کے قیدی عورت سے صحبت کرنا درست ہے اگرچہ اس کا شوہر بھی موجود ہو بمجرد قید ہونے کے نکاح ٹوٹ جانے کا بیان۔
Chapter: It is permissible to have intercourse with a female captive after it is established that she is not pregnant, and if she has a husband, then her marriage is annulled when she is captured
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3612
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حدیث نمبر۔ 34 میں امام قتادہ رحمۃ اللہ علیہ اپنے استاد ابوالخلیل اور حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے درمیان ابوعلقمہ ہاشمی کا واسطہ بیان کرتے ہیں اور حدیث نمبر35 ابوالخلیل براہ راست حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان کرتے ہیں اورسند دونوں طرح ہی صحیح ہے۔ کیونکہ ابوالخلیل نے دونوں طرح یہ حدیث سنی ہے۔ بلواسطہ بھی اور بلاواسطہ بھی۔