حماد بن زید نے عاصم احول سے، انھوں نے ابو عثمان نہدی سے اور انہوں نے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ کی بیٹیوں میں سے ایک نے آپ کو بلاتے ہوئے اور اطلاع دیتے ہوئے آپ کی طرف پیغام بھیجا کہ اس کابچہ۔۔۔یااس کا بیٹا۔۔۔موت (کے عالم) میں ہے۔اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیام لانے والےسے فرمایا: "ان کے پاس واپس جا کر ان کو بتاؤ کہ اللہ ہی کا ہے جو اس نے لے لیا اوراسی کا ہے۔جو اس نے دیا تھا اور اس کے ہاں ہر چیز کا وقت مقرر ہے، اور ان کو بتادو کہ وہ صبر کریں اور اجر وثواب کی طلب گار ہوں۔"پیام رساں دوبارہ آیا اور کہا: انھوں نے (آپ کو) قسم دی ہے کہ آپ ان کے پاس ضرور تشریف لائیں۔کہا: اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور آپ کے ساتھ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بھی اٹھ کھڑے ہوئے اور میں بھی ان کے ساتھ چل پڑا، آپ کے سامنے بچے کو پیش کیا گیا جبکہ اس کا سانس اکھڑا ہواتھا، (جسم اس طرح مضطرب تھا) جیسے اس کی جان پرانے مشکیزے میں ہوتو آپ کی آنکھیں بہہ پڑیں، اس پر حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اےاللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !یہ کیا ہے؟آپ نے فرمایا؛"یہ رحمت ہے جو اللہ نے اپنے بندوں کے دلوں میں رکھی ہے اور اللہ اپنے بندوں میں سے رحم دل بندوں ہی پر رحم فرماتا ہے۔"
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے: کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں موجود تھے آپصلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹیوں میں سے ایک نے آپ کو بلانے کے لیے ہوئے آپصلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پیغام بھیجااور آپصلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی کہ ان کا بچہ یا بیٹا قریب المرگ ہے۔ (مر رہا ہے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیغام بر سے فرمایا: ان سے پاس واپس جا کر ان کو بتاؤ کہ اللہ ہی کا ہے جو اس نے لیا اوراسی کا ہے۔ جو اس نے دیا ہے اور ہر چیز کا اس کے ہاں وقت مقرر ہے، اس لیے ان لیےان سن کہو صبر کریں اور ثواب کی نیت کریں“ پیغم بر دوبارہ آیا اور اس نے کہا، انہوں نے آپصلی اللہ علیہ وسلم کو قسم دی ہے کہ آپ ان کے پاس ضرور پہنچیں اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے اور آپصلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سعد ابن عبادہ اور معاذ بن جبل رضی اللہ تعالی عنہما بھی اٹھ کھڑے ہوئے اور میں بھی ان کے ساتھ چل پڑا، آپصلی اللہ علیہ وسلم کو بچہ پیش کیا گیا اور اس کا سانس اکھڑا ہوا تھا، گویا وہ پرانی مشک میں ہے اور اس سے آواز پیدا ہورہی ہے تو آپصلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئےاس پر حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: یہ کیا ہے؟ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے جواب دیا ”یہ رحمت و شفقت ہے جو اللہ نے اپنے بندوں کے دلوں میں رکھی ہے اور اللہ بھی اپنے انہی بندوں پر رحم فرماتا ہے جو رحم دل اور مہربان ہوتے ہیں“