24. باب: گناہوں سے ایمان کے گھٹ جانے اور بوقت گناہ گنہگار سے ایمان کے جدا ہو جانے یعنی گناہ کرتے وقت ایمان کا کامل نہ رہنے کا بیان۔
Chapter: Clarifying that faith decreases because of disobedience and negating it from the one committing the act of disobedience, with the meaning of negating its completion
سفیان نے (سلیمان) اعمش کے حوالے سے خبر دی کہ ذکوان نےحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا، فرمایا: ”زانی زنا نہیں کرتا کہ جب وہ زنا کر رہا ہو .....“ آگے (سفیان نے) شعبہ کی حدیث کے مانند بیان کیا
حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زانی زنا نہیں کرتا۔“ آگے مذکورہ بالا روایت ہے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 57
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (12383)»
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 209
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اگر کوئی مسلمان اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں کو علماء کی باتیں کہہ کر حلال سمجھ کر ان کا برسر عام ارتکاب کرتا ہے یا ان محرمات کومعمولی سمجھتا ہے اور کوئی اہمیت نہیں دیتا تو پھر ایسے انسان کا ایمان خطرہ کی زد میں ہے وہ ان گناہوں کی نحوست کی بنا پر ایمان سے محروم ہو سکتاہے۔ (اعاذنا اللہ منہ)