سلیمان بن بلال نے کہا: مجھ سے جعفر بن محمد نے اپنے والد سے روایت کی انہوں نے کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہتے تھے جمعے کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ اس طرح ہوتا تھا کہ آپ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرتے پھر اس کے بعد آپ (اپنی بات ارشاد فرماتے اور آپ کی آواز بہت بلند ہوتی۔۔۔ پھر اس (سابقہ حدیث) کے مانند حدیث بیان کی۔
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جمعہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ یہ تھا کہ آپﷺ اللہ تعالیٰ کی حمدوثنا بیان کرتے،پھر اس کے بعد بلند آواز سے فرماتے اور مذکورہ بالا حدیث بیان کی۔