سعید بن جریری نے عبداللہ بن شقیق سے روایت کی، انھوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھ لیتے تھے؟انہوں نے کہا: ہاں، جب لوگوں (کے معاملات کی دیکھ بھال اورفکر مندی) نے آپ کو بوڑھا کردیا۔
عبداللہ بن شفیق بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا، کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھ لیتے تھے؟ انہوں نے کہا، ہاں، جب لوگوں (کے معاملات کی فکرمندی اور دیکھ بھال) نے آپصلی اللہ علیہ وسلم کو کمزور کر دیا۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1708
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: حَطَمَهُ النَّاسُ: عربی محاورہ ہےحَطَمَ فُلاناً اَهْلُهُ: گھر والوں نے اسے توڑ پھوڑ ڈالا یعنی ان کے معاملات کی فکر میں وہ کمزور ہو گیا۔