عبداللہ بن عروہ کے والد عروہ بن زبیر نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی انھوں نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بدن زرا بڑھ گیا اور آپ بھاری ہوگئے تو آپ کی نماز کا زیادہ تر حصہ بیٹھے ہوئے (ادا) ہوتا تھا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں، جب آپصلی اللہ علیہ وسلم عمر رسیدہ ہو گئے یا آپصلی اللہ علیہ وسلم کا بدن بھاری اور بوجھل ہو گیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلم زیادہ نماز بیٹھ کر پڑھتے تھے۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1711
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: بَدَّنَ: اگر اس لفظ کو باب تَفْعِیْل سے بنائیں اور دال مشدد پڑھیں تو معنی ہوگا عمر رسیدہ ہو گئے، اور اگر اس کوشَرُفَ کے باب سے بنائیں اور دال مخفف پر پیش پڑھیں تو معنی ہوگا بھاری بھرکم ہو گئے۔