97. باب في الْحُبْلَى إِذَا رَأَتِ الدَّمَ:
97. حاملہ عورت کا بیان جس کو خون آ جائے
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: حاملہ کو حیض نہیں آتا ہے، جب وہ خون دیکھے تو غسل کرے اور نماز پڑھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل سليمان بن موسى، [مكتبه الشامله نمبر: 985]»
سلیمان بن موسیٰ کی وجہ سے یہ روایت حسن ہے۔ دیکھئے: [مصنف عبدالرزاق 1214]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن من أجل سليمان بن موسى