عمر بن محمد نے اپنے والد سے روایت کیا کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے سنا (دیکھا) وہ رو پڑتے تھے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 84 سے 87) اس روایت سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بے انتہا محبت و خلوص کا اندازہ ہوتا ہے کہ جب بھی ذکرِ حبیب ہوتا آنکھ چھلک پڑتی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا کسی کی یاد میں رونا قابلِ مواخذہ نہیں، جیسا کہ آگے آنے والی احادیث سے بھی ثابت ہوتا ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 87]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [طبقات ابن سعد 84/2/2] و [المعرفة والتاريخ للفسوي 493/1]