سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: ”مجھے چٹائی اٹھا دو۔“ عرض کیا: میں تو حائضہ ہوں، فرمایا: ”حیض تمہارے ہاتھ میں تو نہیں ہے۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 793) اس حدیث سے عورت کا گھر کے کام کاج میں بحالتِ حیض ہاتھ لگانا ثابت ہوا، یعنی وہ برتن دھو سکتی ہے، کھانا بنا سکتی ہے، شوہر کی خدمت کر سکتی ہے۔ دوسری احادیث سے حائضہ عورت کے ساتھ کھانا، مباشرت کرنا، اس سے کنگھی کرانا وغیرہ سب کی وضاحت اور اباحت آئی ہے۔