سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے ہوتے اور اپنی بیویوں سے مباشرت کرتے تھے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 791 سے 793) مباشرت بدن سے بدن کے مساس کو کہتے ہیں جو روزے دار کے لئے اپنی بیوی سے جائز ہے۔ بخاری کی روایت میں بوسہ لینے کا بھی ذکر ہے، نیز یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی خواہشات پر سب سے زیادہ کنٹرول کرنے والے تھے، اس لئے جس کو غلبۂ شہوت کا عارضہ ہو تو وہ احتیاط کرے اور دور رہے تو اچھا ہے۔