ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک چوھیا گھی میں گر کر مر گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چوهيا اور اس کے آس پاس کے گھی کو نکال پھینکو اور (باقی بچا گھی) کھا لو۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 760) نسائی کی ایک روایت میں اُم المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے ہی مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر گھی جما ہوا ہے تو آس پاس کا گھی نکال دو اور پگھلا ہوا اگر ہے تو اس کے قریب بھی نہ جاؤ۔ “ یعنی اسے (کھانے پینے میں) استعال نہ کرو۔ دیکھئے: [نسائي 4266]، [أبوداؤد عن أبي هريرة 3842] ۔