سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رفع حاجت کے لئے جاتے تو میں اور ایک لڑکا نیزہ اور پانی کا برتن لے آتے جس سے آپ وضو فرماتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 702]» یہ حدیث ہے۔ دیکھئے: [صحيح بخاري 150] و [صحيح مسلم 271] و [مسند أبى يعلی 3659] و [صحيح ابن حبان 1442]