(حديث مقطوع) اخبرنا محمد بن عيسى، حدثنا حماد بن زيد، عن ايوب، عن ابي قلابة، قال: "لقد اقمت في المدينة ثلاثا ما لي حاجة إلا وقد فرغت منها، إلا ان رجلا كانوا يتوقعونه، كان يروي حديثا، فاقمت حتى قدم فسالته".(حديث مقطوع) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: "لَقَدْ أَقَمْتُ فِي الْمَدِينَةِ ثَلَاثًا مَا لِي حَاجَةٌ إِلَّا وَقَدْ فَرَغْتُ مِنْهَا، إِلَّا أَنَّ رَجُلًا كَانُوا يَتَوَقَّعُونَهُ، كَانَ يَرْوِي حَدِيثًا، فَأَقَمْتُ حَتَّى قَدِمَ فَسَأَلْتُهُ".
ابوقلابہ نے کہا: میں نے مدینہ (طیبہ) میں تین دن قیام کیا اور تمام ضروریات سے فراغت حاصل کر لی، سوائے ایک آدمی کے (انتظار کے) جس کے آنے کی لوگ توقع رکھتے تھے، جو حدیث بیان کرتے تھے، میں مدینہ میں ٹھہرا رہا یہاں تک کہ وہ آ گئے اور میں نے ان سے مسائل دریافت کئے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 581]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ ایوب: ابن ابی تمیمہ، اور ابوقلابہ: عبداللہ بن زید ہیں۔ دیکھئے: [المحدث الفاصل 112]، [الرحلة فى طلب العلم للخطيب 53، 54]، [الجامع لأخلاق الراوي 1752]