سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے اعمال کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے سوائے تین چیزوں کے، وہ علم جس سے انتفاع کیا جائے، یا وہ صدقہ جو اس کے لئے جاری رہے، یا وہ صالح اولاد جو اس کے لئے دعا کرتی رہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 578]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [صحيح مسلم 1631]، [مسند أبى يعلی 6457]، [صحيح ابن حبان 3016]، [الكنى للدولابي 190/1]، [شرح السنة للبغوي 139] و [معرفة السنن والآثار للبيهقي 12865]