(حديث موقوف) اخبرنا اخبرنا شهاب بن عباد، حدثنا سفيان، عن امي، قال: مشوا خلف علي رضي الله عنه، فقال: "عني خفق نعالكم، فإنها مفسدة لقلوب نوكى الرجال".(حديث موقوف) أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أُمَيٍّ، قَالَ: مَشَوْا خَلْفَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ: "عَنِّي خَفْقَ نِعَالِكُمْ، فَإِنَّهَا مُفْسِدَةٌ لِقُلُوبِ نَوْكَى الرِّجَالِ".
اُمی (بن ربیعہ) نے کہا: لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے چل رہے تھے، انہوں نے کہا: مجھ سے اپنے جوتوں کی چراہٹ دور رکھو، کیونکہ یہ بے وقوف و عاجز لوگوں کے دلوں کو خراب کر دینے والی (چیز) ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 551]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [جامع بيان العلم 899]، لیکن ابن عبدالبر نے اسے تعلیقاً روایت کیا ہے۔