سیدنا عبدالله مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس نے چار چیزوں کے لئے علم طلب کیا وہ جہنم میں چلا گیا۔ یا اسی طرح کا جملہ کہا (وہ چیزیں یہ ہیں): تاکہ اس علم کے ذریعہ علماء پر گھمنڈ کرے، یا بے وقوف جاہلوں سے اس کے ذریعہ تکرار کرے، لڑے، یا اس کے ذریعہ لوگوں کے (دل) چہرے اپنی طرف موڑ لے، یا اس علم کے ذریعہ امراء سے کچھ حاصل کرے۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف فيه جهالة وهو موقوف على عبد الله، [مكتبه الشامله نمبر: 379]» اس اثر کی سند ضعیف اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ پر موقوف ہے۔ دیکھئے: [المطالب العالية 3028] و اثر رقم (384، 385) اس کے شواہد [مجمع الزوائد 875] میں موجود ہیں۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف فيه جهالة وهو موقوف على عبد الله