شرحبیل بن شریک نے ابوعبدالرحمٰن حبلی کو کہتے ہوئے سنا: تم اپنے بھائی کو حکمت کی بات کا جو ہدیہ دیتے ہو اس سے بہتر کوئی ہدیہ نہیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 363]» اس قول کی سند صحیح ہے لیکن کہیں اور نہ مل سکی، نیز اس کے شواہد ملتے ہیں لیکن وہ بھی ضعف سے خالی نہیں۔ دیکھئے: [شعب الايمان 1764]، [جامع بيان العلم 323]، [المقاصد الحسنة 938]، [كشف الخفاء 2182]، [معجم الطبراني الكبير 43/12، 12420]