حسن بصری رحمہ اللہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس آدمی کی موت اس حال میں آئے کہ وہ احیائے اسلام کے لئے علم کی تلاش میں ہو تو انبیاء اور اس کے درمیان صرف ایک درجہ کا فرق ہو گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده مسلسل بالمجاهيل، [مكتبه الشامله نمبر: 366]» حسن بصری رحمہ اللہ کی طرف منسوب اس قول میں کئی راوی مجہول ہیں، اور دیگر کتب میں بھی یہ اثر منقول ہے، لیکن سب کے طرق ضعیف ہیں۔ دیکھے: [المعجم الأوسط 9450]، [تاريخ بغداد 78/3] و [مجمع الزوائد 511]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده مسلسل بالمجاهيل