سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: «قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ»(سورہ الاخلاص) تہائی قرآن کے برابر ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف وهو موقوف على أبي هريرة، [مكتبه الشامله نمبر: 3475]» اس اثر کی سند ضعیف ہے، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پر موقوف ہے، لیکن دوسری اسانید سے موصولاً روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہارے لئے تہائی قرآن پڑھوں؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ» کی تلاوت فرمائی۔ ابن ماجہ میں یہی روایت موصولاً مروی ہے۔ دیکھئے: [مسلم 812، 813]، [ترمذي 2901]، [ابن ماجه 3787]، [ابن الضريس فى فضائل القرآن 248]، [الطحاوي فى مشكل الآثار 1221، 1222] و [أبويعلی 6180]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف وهو موقوف على أبي هريرة