Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن
قرآن کے فضائل
24. باب في فَضْلِ: {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ}:
«‏‏‏‏قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ» کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3464
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيل بْنِ مُجَمِّعٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ: أَنَّ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ يَقُولُ: (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: «قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ» (سورہ الاخلاص) تہائی قرآن کے برابر ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف وهو موقوف على أبي هريرة، [مكتبه الشامله نمبر: 3475]»
اس اثر کی سند ضعیف ہے، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پر موقوف ہے، لیکن دوسری اسانید سے موصولاً روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہارے لئے تہائی قرآن پڑھوں؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ» کی تلاوت فرمائی۔ ابن ماجہ میں یہی روایت موصولاً مروی ہے۔ دیکھئے: [مسلم 812، 813]، [ترمذي 2901]، [ابن ماجه 3787]، [ابن الضريس فى فضائل القرآن 248]، [الطحاوي فى مشكل الآثار 1221، 1222] و [أبويعلی 6180]

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف وهو موقوف على أبي هريرة