سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: غلام مدبر (میت کے) صرف ثلث (ایک تہائی) میں سے آزاد ہو گا۔
وضاحت: (تشریح احادیث 3296 سے 3305) غلام مدبر وہ غلام یا لونڈی ہے جس کو مالک نے کہا ہو کہ میرے مرنے کے بعد تم آزاد ہو، اس کے احکام پیچھے گذر چکے ہیں، یہاں یہ مسئلہ بیان کیا گیا ہے کہ میت کے تہائی مال سے ہی وہ غلام آزاد ہو گا چاہے کل ہو یا جزء۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف أشعث بن سوار، [مكتبه الشامله نمبر: 3316]» اشعث بن سوار کی وجہ سے اس اثر کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 2514]، [البيهقي 314/10، عن طريق على بن ظبيان وهو ضعيف]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف أشعث بن سوار