حسن رحمہ اللہ سے مروی ہے: ایک آدمی نے سات سو درہم میں غلام خریدا، پھر اسے آزاد کر دیا اور غلام کی قیمت بھی ادا نہیں کی، اور کوئی اور مال بھی نہیں چھوڑا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں کہا: اپنی قیمت کے مطابق غلام محنت مزدوری کرے گا۔ (یعنی اتنی قیمت ادا کر کے آزاد ہو جائے گا)۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح إلى علي، [مكتبه الشامله نمبر: 3315]» اس اثر کی سند صحیح ہے، اور ابوالولید کا نام ہشام بن عبدالملک الطیالسی ہے۔ دیکھئے: [عبدالرزاق 16766]، [ابن منصور 415]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح إلى علي