سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا کوئی وارث نہ ہو ماموں اس کا وارث ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف ليث، [مكتبه الشامله نمبر: 3095]» لیث بن ابی سلیم کی وجہ سے اس حدیث کی سند ضعیف ہے، اور محمد بن المنکدر کے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سماع میں بھی بڑا اختلاف ہے۔ لیکن اس حدیث کے اور بھی طرق ہیں جو شواہد صحیحہ کا درجہ رکھتے ہیں۔ دیکھئے: [دارقطني 86/4، 61، 62]، [ابن حبان 6035]، [موارد الظمآن 1225]۔ نیز (3010) پر یہ حدیث گذر چکی ہے۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف ليث