سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کافر کا وارث نہیں ہو سکتا اور نہ کافر مسلمان کا وارث ہو سکتا ہے۔“
وضاحت: (تشریح احادیث 3020 سے 3031) یعنی باپ مسلمان ہو اور بیٹا کافر تو باپ بیٹے کا وارث نہیں ہوگا، اور بیٹا کافر باپ مسلمان ہو تب بھی بیٹا باپ کا وارث نہ ہوگا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3041]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6764]، [مسلم 1614]، [أبوداؤد 2909]، [ترمذي 2108]، [ابن ماجه 2729]، [أبويعلی 4757]، [ابن حبان 6033]، [الحميدي 551]۔ نیز آگے بھی یہ حدیث آرہی ہے۔