سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند فرماتا ہے اور نرمی پر وہ جو کچھ عطا فرماتا ہے سختی پر عطا نہیں فرماتا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح الحسن سمع عبد الله بن مغفل، [مكتبه الشامله نمبر: 2835]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4807]، [الأدب المفرد 472]، [ابن أبى شيبه 5363]، [أحمد 87/4، وله شاهد]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح الحسن سمع عبد الله بن مغفل