سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ سے ڈرو جہاں کہیں بھی ہو، اور برائی سرزد ہونے کے بعد نیکی کرو جو برائی کو مٹا دے گی، اور لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے ملو۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 2825) اس حدیث میں تقویٰ کی تعلیم ہے اور برائی کے سرزد ہونے کے بعد بطورِ کفاره نیکی کرنے کا حکم اور حسنِ اخلاق کی تعلیم ہے۔
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات لكن ابن أبي حاتم، [مكتبه الشامله نمبر: 2833]» اس حدیث کے رجال ثقات ہیں۔ دیکھئے: [ترمذي 1988، وقال: حسن صحيح]، [أحمد 153/5]، [طبراني 145/20، 395]، [القضاعي 652]، [شعب الايمان 8026]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: رجاله ثقات لكن ابن أبي حاتم