سیدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رات کے کچھ وقت میں علم کا مذاکرہ کرنا پوری رات کی عبادت سے بہتر ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 271]» اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [مصنف عبدالرزاق 20469]، [جامع بيان العلم 107] لیکن بیہقی نے [المدخل 459] میں صحیح سند سے ذکر کیا ہے۔ نیز دیکھئے: [جامع بيان العلم 96، 106] و [الفقيه والمتفقه 14/1، 19]