سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوار پیدل چلنے والے کو، اور کھڑا شخص بیٹھے ہوئے کو، تھوڑے لوگ زیادہ لوگوں کو سلام کریں۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 2669) یہ سلام کرنے کے درجے اور مراتب ہیں۔ اس میں کسی آدمی کے رتبے اور مرتبے کا اعتبار نہ ہوگا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأبو هانئ هو: حميد بن هانئ وأبو علي هو: عمرو بن مالك، [مكتبه الشامله نمبر: 2676]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2705]، [ابن حبان 497]، [موارد الظمآن 1936]۔ ابوہانی کا نام حمید بن ہانی، اور ابوعلی کا نام عمرو بن مالک ہے۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح وأبو هانئ هو: حميد بن هانئ وأبو علي هو: عمرو بن مالك