سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دروازہ کھٹکھٹایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے کہا: میں ہوں، فرمایا: ”میں،“ میں یعنی اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ناپسند فرمایا۔
وضاحت: (تشریح حدیث 2665) «أَنَا أَنَا» یا میں میں یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوال کا جواب نہیں تھا۔ انہیں کہنا چاہیے تھا کہ میں جابر ہوں، نام نہیں بتایا، اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میں میں کو ناپسند فرمایا۔ ہم نے اس دور کے محدث و مفتی سماحۃ الشيخ ابن باز رحمہ الله کو دیکھا اور سنا تھا، ٹیلیفون پر کوئی پوچھتا آپ کون ہیں تو بلا تردد کہتے: میں عبدالعزيز ابن باز ہوں، نہ آپ کے چہرے پر شکن آتی اور نہ ہی کبھی ناگواری دیکھنے میں آتی۔ بعض لوگ اپنا ”اسم گرامی“ بتانا کسرِ شان سمجھتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2672]» اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6250]، [مسلم 2155]، [أبوداؤد 5187]، [ترمذي 2711]، [ابن ماجه 3709]، [ابن حبان 5808]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه