سیدنا عبدالله بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الله تعالیٰ کے نزدیک بہترین ساتھی (رفقائے سفر) وہ ہیں جو اپنے ساتھی کے لئے اچھے ہوں، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہترین پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کے لئے بہتر ہو۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 2473) اس حدیث میں سفر کے لئے اچھے رفقاء اختیار کرنے اور اپنے ہم سفر ساتھیوں کے ساتھ حسنِ سلوک کی ترغیب ہے۔ اسی طرح پڑوسی کے ساتھ حسنِ سلوک کی تعلیم ہے، اور وہ پڑوسی اللہ کے نزدیک بہت پیارا ہے جو اپنے پڑوسی کا خیال رکھے، اسے ایذا نہ پہنچائے، اس کے دکھ سکھ میں شریک ہو۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح نعم ابن لهيعة ضعيف ولكنه متابع عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2481]» اس روایت کی سند میں ابن لہیعہ ضعیف ہیں لیکن دوسری سند سے یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 1944]، [ابن حبان 518]، [الموارد 2051]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح نعم ابن لهيعة ضعيف ولكنه متابع عليه