سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: کم ایسا ہوتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی سفر کا ارادہ فرماتے تو جمعرات کے علاوہ کسی اور دن میں نکلتے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 2472) اس حدیث سے جمعرات کے دن سفر کرنا ثابت ہوا جو سنّتِ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2480]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2949، 2950]، [أبوداؤد 2605]، [ابن منصور 2380]، [طبراني 60/19، 110]، [ابن خزيمه 2517]، [أحمد 456/3، 390/6]