سیدنا عبدالله بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سنت کی میانہ روی بدعت میں مشقت برداشت کرنے سے بہتر ہے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 221 سے 223) ان تمام آثار و احادیث سے ثابت ہوا کہ: سنّت کو لازم پکڑنا چاہئے اور بدعت سے، بدعتی سے، نیز رائے زنی اور قیاس آرائی سے بچنا چاہئے۔
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 223]» اس روایت کی سند جید ہے، اور بہت سے محدثین نے اسے ذکر کیا ہے۔ دیکھئے: [شرح اعتقاد أهل السنة 14، 114]، [المستدرك 103/1]، [الفقيه 148/1]، [السنة للمروزي 88] و [جامع بيان العلم 2334]