(حديث مقطوع) اخبرنا محمد بن يوسف، حدثنا إبراهيم بن ادهم، قال: سالت ابن شبرمة عن شيء، وكانت عندي مسالة شديدة، فقلت: رحمك الله، انظر فيها، قال: "إذا وضح لي الطريق، ووجدت الاثر، لم احبس".(حديث مقطوع) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَدْهَمَ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ شُبْرُمَةَ عَنْ شَيْءٍ، وَكَانَتْ عِنْدِي مَسْأَلَةٌ شَدِيدَةٌ، فَقُلْتُ: رَحِمَكَ اللَّهُ، انْظُرْ فِيهَا، قَالَ: "إِذَا وَضَحَ لِيَ الطَّرِيقُ، وَوَجَدْتُ الْأَثَرَ، لَمْ أَحْبَسْ".
ابراہیم بن ادھم نے بیان کیا کہ میں نے عبداللہ بن شبرمۃ سے کسی چیز کے بارے میں پوچھا جس کا مسئلہ میرے لئے بہت اہم تھا، میں نے عرض کیا: اللہ آپ پر رحم فرمائے اس بارے میں غور کیجئے، انہوں نے کہا: اگر میری سمجھ میں آ گیا اور حدیث میں مجھے مل گیا تو قطعاً توقف نہیں کروں گا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 226]» اس اثر کی سند صحیح ہے اور یہ اثر کہیں اور نہ مل سکا۔