11. باب النَّهْيِ عَنِ النِّكَاحِ بِغَيْرِ وَلِيٍّ:
11. بنا ولی کے نکاح کرنے کی ممانعت کا بیان
ابوبردہ نے اپنے والد سے روایت کیا، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بغیر ولی کے نکاح جائز نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2228]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2085]، [ترمذي 1101]، [ابن ماجه 1881]، [أبويعلی 7227]، [ابن حبان 4077]، [الموارد 1243]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح