سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صالح مرد و عورتوں کا نکاح کر دو۔“ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: اس حدیث میں مجھ سے یہ ساقط ہو گیا: جو کچھ بعد میں انہیں ملا وہ اچھا ہے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 2217) غالباً یہ حدیث آیتِ شریفہ: « ﴿وَأَنْكِحُوا الْأَيَامَى مِنْكُمْ وَالصَّالِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَائِكُمْ﴾[النور: 32] » کی تائید میں ہے۔ اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ: ”تم میں سے جو مرد مجرد ہوں ان کا نکاح کر دو اور اپنے اچھے نیک غلام اور لونڈیوں کا بھی نکاح کر دو۔ “ اس آیت میں نکاح کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2227]» اس حدیث کو امام دارمی رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے ذکر نہیں کیا، اس کی سند حسن کے درجہ میں ہے۔