سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص چاندی کے کسی برتن میں کوئی چیز پیتا ہے وہ اپنے پیٹ میں دوزخ کی آگ بھڑکا رہا ہے۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 2165) «يُجَرْجِرُ» کا مصدر «جَرْجَرَة» ہے جو اونٹ کی آواز پر بولا جاتا ہے، جب اونٹ صیحانی میں چلاتا ہے، پس معلوم ہوا کہ چاندی کے برتن میں پانی پینے والے کے پیٹ میں دوزخ کی آگ اونٹ جیسی آواز پیدا کرے گی۔ «(اَللّٰهُمَّ أَعِذْنَا مِنْهَا، آمين)»(مولانا راز رحمہ اللہ)۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2175]» اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5634]، [مسلم 2065]، [ابن ماجه 3413]، [أبويعلی 6882]، [ابن حبان 5341]