19. باب في النَّهْيِ عَنِ الشُّرْبِ مِنْ في السِّقَاءِ:
19. مشک سے منہ لگا کر پانی پینے کی ممانعت کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشک کے منہ سے لگ کر پینے سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2164]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5627، 5628]، [الحميدي 1175، وغيرهم]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح