سیدہ ام سلمۃ رضی اللہ عنہا نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کا ارادہ قربانی کرنے کا ہو وہ ذوالحجہ کے پہلے عشرے میں نہ اپنے ناخون کاٹے نہ بال منڈوائے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1990]» اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1977]، [أبوداؤد 2791]، [ترمذي 1523]، [نسائي 4373]، [ابن ماجه 3149، 3150]، [أبويعلی 6910]، [ابن حبان 5897]، [الحميدي 295]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لكن الحديث صحيح