زیاد بن جبیر سے مروی ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو دیکھا کہ اس نے اپنے اونٹ کو (قربانی کے لئے) بٹھا دیا ہے، انہوں نے فرمایا کہ اس کو کھڑا کرو اور رسی سے باندھ دو پھر نحر کرو (یعنی ذبح کرو) کیونکہ یہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 1951) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کرنا ہی افضل ہے، امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے کہا کہ بٹھا کر بھی نحر کر سکتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1956]» اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1713]، [مسلم 1320]، [أبوداؤد 1768]، [ابن حبان 5903]