سنن دارمي
من كتاب المناسك
حج اور عمرہ کے بیان میں
70. باب في نَحْرِ الْبُدْنِ قِيَاماً:
اونٹ کو کھڑے کر کے ذبح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1952
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا قَدْ أَنَاخَ بَدَنَةً، فَقَالَ: "ابْعَثْهَا قِيَامًا مُقَيَّدَةً، سُنَّةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
زیاد بن جبیر سے مروی ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو دیکھا کہ اس نے اپنے اونٹ کو (قربانی کے لئے) بٹھا دیا ہے، انہوں نے فرمایا کہ اس کو کھڑا کرو اور رسی سے باندھ دو پھر نحر کرو (یعنی ذبح کرو) کیونکہ یہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1956]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1713]، [مسلم 1320]، [أبوداؤد 1768]، [ابن حبان 5903]
وضاحت: (تشریح حدیث 1951)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کرنا ہی افضل ہے، امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے کہا کہ بٹھا کر بھی نحر کر سکتے ہیں۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: