سیدنا قدامۃ بن عبداللہ بن عمار کلابی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سرخ و سفید اونٹنی پر جمرات کو کنکری مارتے دیکھا، جہاں نہ کسی کو مارتے، نہ بھگاتے اور نہ یہ کہتے تھے ہٹو بچو۔ (یعنی بڑے سکون سے رمی کرتے تھے)۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1943]» اس کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 903]، [نسائي 3061]، [ابن ماجه 3035]، [الطيالسي 1078]، [طبراني 77]، [أحمد 413/3]۔ اس سند میں ابوعاصم: ضحاک بن مخلد اور ابونعیم: فضل بن وکین ہیں۔