عبدالرحمٰن بن عثمان تیمی نے اپنے والد سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع میں ہمیں حکم دیا کہ ہم جمرہ عقبہ کی رمی چھوٹی چھوٹی کنکریوں سے کر لیں۔
وضاحت: (تشریح حدیث 1935) «حصى الخذف» ایسی کنکری کو کہتے ہیں جو دو انگلیوں سے باآسانی پھینکی جا سکے، یعنی بڑے چنے کے برابر، تاکہ کسی کو لگ بھی جائے تو تکلیف نہ ہو۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1940]» یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مجمع الزائد 5651]، [معجم الصحابة لابن قانع ترجمة 636، والأحاديث القادمة]