سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام باندھنے کے لئے کپڑے اتارے اور غسل فرمایا، سیدنا عبدالله بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: اہلال کے لئے (یعنی احرام باندھنے یا تلبیہ کہنے کے وقت) ایسا کیا۔
وضاحت: (تشریح حدیث 1831) امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: اس حدیث کے پیشِ نظر کچھ اہلِ علم نے احرام باندھنے کے وقت غسل کرنا مستحب کہا ہے، امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا یہی قول ہے۔ احرام کے وقت غسل کرنا مستحب ہے ضروری نہیں، صحیح یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے غسل کر کے نکلے تھے لیکن احرام و تلبیہ میقات پر آ کر شروع کیا۔ (والله اعلم)
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف عبد الله بن يعقوب المدني مجهول، [مكتبه الشامله نمبر: 1835]» اس روایت کی سند ضعیف ہے لیکن متعدد طرق سے مروی ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 830]، [الطبراني 4862]، [دارقطني 220/2]، [الحاكم 447/1]، [بيهقي 32/5]، [مجمع الزوائد 5391]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف عبد الله بن يعقوب المدني مجهول