سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”روزہ ڈھال ہے جب تک اس کو پھاڑے نہیں۔“ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: یعنی غیبت کر کے (روزہ کو خراب نہ کرے)۔
وضاحت: (تشریح حدیث 1769) اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جب تک غیبت نہ کرے، جھوٹ نہ بولے روز ہ اس کے لئے ڈھال ہے کیونکہ جھوٹ، غیبت، برے کام سے روزے میں شگاف لگ جاتا ہے اور روزہ بگڑ جاتا ہے جیسے ضرب لگنے سے ڈھال پھٹ جاتی ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1773]» اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [نسائي 2232]، [أبويعلی 878]، [مجمع الزوائد 3830]