سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اٹھارہ رمضان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جاتا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا جو پچھنے لگا رہا تھا، فرمایا: ”پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ گیا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1771]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2369]، [ابن ماجه 1681]، [أبويعلی 231/10]، [ابن حبان 3523]، [الموارد 900]