سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں بوسہ لے لیا کرتے تھے، عروہ نے کہا: لیکن یہ بوسہ (روزے کی حالت میں) کوئی اچھی بات نہیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1763]» اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1928]، [مسلم 1106]، [أبوداؤد 2382]، [ترمذي 727]، [ابن ماجه 1683]، [أبويعلی 4428]، [ابن حبان 537، 3539]، [الحميدي 198، 199]