20. باب النَّهْيِ عَنْ صَوْمِ الْمَرْأَةِ تَطَوُّعاً إِلاَّ بِإِذْنِ زَوْجِهَا:
20. شوہر کی اجازت کے بنا عورت کو نفلی روزہ رکھنے کی ممانعت
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت سے کہا: ”تم شوہر کی اجازت کے بنا روزہ نہ رکھو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1760]»
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھے: [أبوداؤد 2459]، [ابن ماجه 1762]، [أبويعلی 1037]، [ابن حبان 1488]، [الموارد 956]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن