سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں صدقہ فطر نکالتے تھے اور پھر اوپر جیسا ذکر کیا۔
وضاحت: (تشریح احادیث 1701 سے 1703) صدقہ الفطر یا زكاة الفطر یا زکاة الصيام وہ صدقہ ہے جو عید الفطر کی نماز سے پہلے ہر مسلمان مرد، عورت، چھوٹے، بڑے، غلام و آزاد کی طرف سے صدقہ کیا جاتا ہے اور یہ ہر مسلمان پر فرض ہے، اس کا فائدہ شریعت میں یہ بتلایا گیا کہ «طُهْرَهٌ لِلصَّائِمِ طُعْمَةٌ لِلْمَسَاكِيْنَ.» روزے دار کے روزوں میں جو خلل واقع ہوا ہو اس کا کفارہ اور عید کے دن مساکین کے لئے کھانا ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1706]» اس روایت کی تخریج بھی اوپر گذر چکی ہے۔