ابووائل نے کہا: سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے ہمیں بہت مختصر اور نہایت بلیغ خطبہ دیا تو ہم نے کہا: اے ابویقظان! اس خطبہ کو اگر اور لمبا کرتے تو اچھا تھا؟ کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ فرماتے تھے کہ: ”آدمی کا نماز کو لمبا کرنا اور خطبے کو مختصر کرنا اس کے سمجھ دار ہونے کی نشانی ہے، سو تم اس نماز کو لمبا کرو اور ان خطبوں کو چھوٹا کرو، اور بعض بیان جادو (اثر) ہوتا ہے۔“(یعنی بعض مختصر کلام بھی جادو کی طرح اثر کرتا ہے)۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1597]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 869]، [أبويعلی 1642]، [ابن حبان 2791]