سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو لے کر عیدگاہ کی طرف نکلے کہ بارش کے لئے دعا کریں، پس آپ قبلہ رو ہوئے اور چادر کو الٹا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1574]» اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1012]، [مسلم 894]، [أبوداؤد 1166]، [ابن حبان 2864]، [مسند الحميدي 419، 420]